عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر// جموں و کشمیر پولیس نے بدھ کے روز نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (این آئی ٹی) کے ایک طالب علم پر ایک مخصوص طبقہ کے مذہبی جذبات مجروح کرنے پر باضابطہ طور پر مقدمہ درج کیا ہے اور تحقیقات شروع کی ہیں۔
مائیکروبلاگنگ سائٹ ‘ایکس’ پر ایک بیان میں، سری نگر پولیس نے کہا، “پولیس نے این آئی ٹی، حضرتبل کے ایک طالب علم کی طرف سے مذہبی جذبات مجروں کرنے اور حساس مواد اپ لوڈ کرنے کے واقعے کا نوٹس لیا ہے”۔
پولیس نے کہا، ” این آئی ٹی حکام کی جانب سے شکایت ملنے پر پولیس تھانہ نگین سرینگر میں آئی پی سی کی دفعہ 295اے، 153اے، 153 کے تحت ایک مقدمہ ایف آئی آر نمبر 156/23 درج کیا گیا ہے”۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس وی کے بردی نے منگل کی شام کہا کہ حساس مواد کو شیئر کرنے میں ملوث طالب علم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
اس واقعے کے بعد این آئی ٹی کیمپس اور چند دوسرے کالجوں میں طلباءنے احتجاجی مظاہرے کئے۔