عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// جموں و کشمیر حکومت نے جمعرات کو مرکز کے زیر انتظام علاقے میں محکموں کے لیے فائل جمع کرانے کے پروٹوکول پر نظر ثانی کی۔
اس سلسلے میں جمعرات کو جاری ایک حکم نامہ کے مطابق، مختلف سرکاری محکموں سے متعلق تمام فائلیں جو کسی مشیر کو تفویض نہیں کی گئی ہیں، اب چیف سیکرٹری کے ذریعے لیفٹیننٹ گورنر کو پیش کی جائیں گی، تاہم غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) اور پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) سے متعلق محکمہ داخلہ کی فائلیں بغیر کسی تبدیلی کے موجودہ چینلز کے ذریعے جمع کی جاتی رہیں گی۔
حکم نامہ کے مطابق، اس کے زریعے2020 کے گورنمنٹ آرڈر نمبر 1026-JK(جی اے ڈی) مورخہ 2 نومبر 2020 اور 2023 کے گورنمنٹ آرڈر نمبر 704-JK(جی اے ڈی) مورخہ 16 جون 2023 میں ترمیم کی گئی ہے۔