عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر// شمالی کشمیر بارہمولہ ضلع کے چک ٹپر علاقے دیر رات ملی ٹینٹوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان گولی باری شروع ہوگئی۔
ایک اعلیٰ پولیس عہدیدار نے کہا کہ پولیس اور فوج کی ایک مشترکہ ٹیم نے چک ٹپر کا محاصرہ اور تلاشی آپریشن شروع کیا۔
انہوں نے بتایا کہ جیسے ہی فورسز کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کی طرف پہنچی، چھپے ہوئے ملی ٹینٹوں نے فورسز پر فائرنگ کردی، جس سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا، علاقے کو محاصر لیا گیاہے، آخری اطلاعات ملنے تک آپریشن جاری تھاـ