عظمیٰ ویب ڈیسک
کشتواڑ/جموں صوبہ ضلع کشتواڑ کے چھاتروعلاقے میں ملی ٹینٹوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا۔سرکاری ذرائع کے مطابق پولیس اور فوج کی ایک مشترکہ ٹیم نے چھاتروعلاقہ کومحاصرہ میں لیا گیا ہے اور بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیاگیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جیسے ہی فورسز کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کی طرف پہنچی، چھپے ہوئے ملی ٹینٹوں نے فورسز پر فائرنگ کردی، جس کے بعد آپریشن شروع ہوگیاجو تاحال جاری ہے۔
دریں اثناء پولیس افسر نے بھی ملی ٹینٹوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کی تصدیق کی ہے۔