کولگام میں گاڑی کی ٹکر سے معمر شہری کی موت

اظہر حسین

کولگام//جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے دمہال ہانجی پورہ علاقے میں جمعرات کو ایک معمر شہری کی گاڑی کی ٹکر سے موت ہو گئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ متوفی کی شناخت لال الدین خان 70 ولد جمی خان ساکنہ ریاسی کے طور پر ہوئی ہے جسے نامعلوم گاڑی نے ڈی کے مارگ، کولگام کے قریب ٹکر مار دی۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی کو علاج کے لیے ضلع ہسپتال کولگام لے جایا گیا ہے جہاں سے اسے سکمز صورہ منتقل کیا گیا تاہم، وہ ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
ادھر پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے اور مفرور ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔