سری نگر//سری نگر کے لال بازار کے بوتشا محلہ میں منگل کی صبح ایک بزرک شہری گاڑی کی ٹکر سے لقمہ اجل بن گیا۔
خبر رساں ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) نے سرکاری زرائع کے حوالے سے بتایا کہ غلام محمد وانی نامی 70 سالہ شخص کو آج صبح بوتشاہ محلہ میں نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی۔
ان کا کہنا تھا کہ زخمی کو علاج کے لیے سکمز صورہ منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
متوفی بڈگام کا رہائشی تھا۔
دریں اثنا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔
سری نگر: تیز رفتار کار کی زد میں آکر بزرگ شہری کی موت
