عظمیٰ ویب ڈیسک
قاضی گنڈ// جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ علاقے میں اتوار کو ایک سڑک حادثے میں معمر شخص کی موت واقع ہو گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ 74 سالہ عبدالرشید شیخ، ولد ولی محمد شیخ، ساکن بھلپورہ دادار ٹنگڈار، کپواڑہ، ایک سڑک حادثے میں جاں بحق ہو گیا۔
مرحوم سرینگر سے جموں جا رہے تھا جب انہیں بونگام پر قومی شاہراہ 44 پر ایک نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی۔ پولیس اور مقامی افراد فوراً موقع پر پہنچے اور انہیں علاج کے لیے قاضی گنڈ ایمرجنسی ہسپتال منتقل کیا، لیکن بدقسمتی سے وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال پہنچنے کے بعد چل بسے۔ مرحوم کی لاش ایمرجنسی ہسپتال قاضی گنڈ میں موجود ہے۔
ادھر، قاضی گنڈ پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ ملوث گاڑی اور ڈرائیور کی شناخت کی جا سکے۔