جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے دوران ایگزٹ پولز پر پابندی عائد

File Image

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر// الیکشن کمیشن آف انڈیا نے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 کے دوران میڈیا کی جانب سے کسی بھی ایگزٹ پول کے انعقاد پر پابندی عائد کر دی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق، یہ پابندی ووٹنگ کے پہلے دن کی صبح سے شروع ہو کر ووٹنگ کے اختتام کے نصف گھنٹے بعد تک جاری رہے گی۔
انتخابات 18 ستمبر 2024 سے تین مرحلوں میں شروع ہوں گے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق، کسی بھی شخص کی جانب سے ایگزٹ پولز کی نشر و اشاعت پر دو سال قید یا جرمانہ، یا دونوں کی سزا دی جا سکتی ہے۔