سری نگر// جموں و کشمیر میں بدھ کے روز شام کے اوقات میں مختلف مقامات پر ہلکی بارش اور گرج چمک کے ساتھ بنیادی طور پر موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ 8سے12 جون تک بنیادی طور پر خشک موسم کی توقع ہے تاہم شام کے وقت گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا، حالانکہ بارش کے امکانات 10 سے 20فیصد ہیں۔
درجہ حرارت کے بارے میں محکمہ موسمیات کے عہدیدار نے کہا کہ سری نگر میں گزشتہ رات درجہ حرارت 11.2 ڈگری سنٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 12.4 ڈگری سنٹی گریڈریکارڈ کیا گیا اور موسم گرما کے دارالحکومت کے لئے یہ معمول سے 1.0 ڈگری سنٹی گریڈ سے کم تھا۔
قاضی گنڈ میں گزشتہ رات درجہ حرارت 9.2 ڈگری سنٹی گریڈکے مقابلے میں 11.2 ڈگری سنٹی گریڈ گیا اور کشمیر کے گیٹ وے ٹاون کے لئے یہ معمول سے 0.8 ڈگری سنٹی گریڈسے کم تھا۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام میں گزشتہ رات درجہ حرارت 5.9 ڈگری سنٹی گریڈکے مقابلے میں 6.0 ڈگری سنٹی گریڈریکارڈ کیا گیا اور یہ جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے مشہور سیاحتی مقام کے لئے معمول سے 1.0 ڈگری سنٹی گریڈکم تھا۔
انہوں نے کہا کہ کپواڑہ قصبے میں پارہ گزشتہ رات 9.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے 11.2 ڈگری سینٹی گریڈ درج ہوا اور شمالی کشمیر کے علاقے میں یہ معمول سے 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔
عہدیدارنے بتایا کہ کوکرناگ میں گزشتہ رات درجہ حرارت 8.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 8.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہ اس جگہ کے لیے معمول سے 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔
انہوں نے کہا کہ گلمرگ میں گزشتہ رات درجہ حرارت 5.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں دنیا کے مشہور سیاحتی مقام کے لیے یہ معمول سے 2.1 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم تھا۔
انہوں نے کہا کہ جموں میں گزشتہ رات درجہ حرارت 21.4 ڈگری سنٹی گریڈکے مقابلے میں 23.0 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہ جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت کے لئے معمول سے 2.7 ڈگری سنٹی گریڈکم تھا۔