جموں و کشمیر میں آج موسم خشک، کل سے بارشوں کا امکان

سری نگر// محکمہ موسمیات نے اتوار کو جموں و کشمیر میں خشک موسم کی پیش گوئی کرتے ہوئے کل سے ہلکی سے درمیانی بارش اور گرج چمک کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار بتایا کہ جموں و کشمیر میں آج موسم بنیادی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی مقامات پر کہیں کہیں ہلکی بوندا باندی متوقع ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ 29 مئی بعد دوپہر سے جموں و کشمیر کے متعدد مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارشوں کا امکان ہے جو 31 مئی تک جاری رہ سکتی ہے، اس دوران کہیں کہیں پر گرج چمک کے ساتھ ژالہ باری بھی متوقع ہے۔
درجہ حرارت کے بارے میں محکمہ موسمیات کے عہدیدار نے بتایا کہ سری نگر میں گزشتہ رات درجہ حرارت 9.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 8.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور موسم گرما کے دارالحکومت کے لئے یہ معمول سے 3.1 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔
قاضی گنڈ میں گزشتہ رات درجہ حرارت 7.8 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 6.6 ڈگری سینٹی گریڈ کا کم سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا اور کشمیر کے گیٹ وے ٹاو¿ن کے لئے یہ معمول سے 4.1 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم تھا۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام میں گزشتہ رات درجہ حرارت 2.8 ڈگری سینٹی گریڈکے مقابلے میں 2.6 ڈگری سینٹی گریڈکا کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا اور جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے مشہور سیاحتی مقام کے لئے یہ معمول سے 3.5 ڈگری سینٹی گریڈکم تھا۔
انہوں نے کہا کہ کپواڑہ قصبے میں پارہ گزشتہ رات 8.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے 7.4 ڈگری سینٹی گریڈ رہا اور شمالی کشمیر کے علاقے میں یہ معمول سے 3.2 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔
عہدیدارنے بتایا کہ کوکرناگ میں گزشتہ رات رجہ حرارت 5.8 ڈگری سینٹی گریڈکے مقابلے میں 7.5 ڈگری سینٹی گریڈکا کم سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا اور یہ اس جگہ کے لئے معمول سے 3.1 ڈگری سینٹی گریڈکم تھا۔
انہوں نے کہا کہ گلمرگ میں گزشتہ رات درجہ حرارت 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں دنیا کے مشہور سیاحتی مقام کے لیے یہ معمول سے 3.7 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم تھا۔
انہوں نے کہا کہ جموں میں گزشتہ رات درجہ حرارت 20.1 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 19.2 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا اور یہ جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت کے لئے معمول سے 5.7 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔