کشمیر میں موسم خشک و خوشگوار، شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم ریکارڈ

Photo: Amaan Farooq

یو این آئی

سرینگر// محکمہ موسمیات کی طرف 25 مئی تک موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کے بیچ وادی کشمیر میں سیاحتی مقام گلمرگ کو چھوڑ کر شبانہ درجہ حرارت مسلسل معمول سے کم ریکارڈ ہو رہا ہے۔
گرمائی دار الحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت10.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.1 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت8.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.9 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 4.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.5 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 7.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 2.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 8.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.2 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 17 مئی تک خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ 18 اور 19 مئی کو موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشیں ہوسکتی ہیں انہوں نے کہا کہ وادی میں بعد ازاں 20 سے 25 مئی تک موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔،ان کا کہنا تھا کہ وادی میں 25 مئی تک موسم میں کسی بڑی پیمانے کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کسانوں سے کہا ہے کہ وہ کھیت کھلیانوں اور باغوں میں اپنے آپریشنز شروع کریں۔