عظمیٰ ویب ڈیسک
بارہمولہ// شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں پولیس نے اتوار کو ایک منشیات فروش کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ممنوعہ مادہ برآمد کیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ انچارج پولیس پوسٹ واگورہ کی سربراہی میں پولیس تھانہ واگورہ کی ایک پولیس پارٹی نے تکیہ واگورہ میں ایک چوکی قائم کی جس کے دوران انہوں نے ایک مشکوک شخص کو روکا جس کی شناخت گرومیت سنگھ ولد اجیت سنگھ ساکنہ سنگھ بالا بارہمولہ کے طور پر ہوئی ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ تلاشی کے دوران، اُس کے ہینڈ بیگ میں چھپایا گیا 2.5 کلو گرام پوست برآمد کیا گیا اور اُسے گرفتار کر کے پولیس تھانہ کریری منتقل کر دیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ پولیس تھانہ کریری میں اس سلسلے میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔