اونتی پورہ میں منشیات فروش گرفتار: پولیس

اونتی پورہ// جنوبی کشمیر کے اونتی پور ہ میں پولیس نے منشیات فروش کی گرفتاری عمل میں لا کر اس کے قبضے سے ممنوع نشیلی اشیاءبرآمد کی ۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ایس ڈی پی او کی ہدایت پر پولیس نے اونتی پورہ میں ناکہ لگایا جس دوران منشیات فروش محمد امین شیخ ولد محمد رفیق شیخ ساکن بٹہ پورہ گلزار پورہ اونتی پورہ کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے 4.2 کلو بھنگ گردہ اور 310گرام چرس پاوڈر کو برآمد کرکے ضبط کیا گیا ۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے اس ضمن میں مختلف دفعات کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔
پولیس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے بارے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کو مطلع کرئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروشی سماج کے لئے ناسور بن چکی ہے لہذا اس کا قلع قمع کرنے کی خاطرہر ایک کو آگے آنا چاہئے۔