بارہمولہ میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مادہ برآمد

فیاض بخاری

بارہمولہ// سماج سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، پولیس نے بارہمولہ میں ایک اور منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے اور اس کے قبضے سے ممنوعہ اشیاءبرآمد کی ہیں۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ ایس ایچ او تھانہ بارہمولہ کی سربراہی میں ایک پولیس پارٹی نے سٹیڈیم کالونی بارہمولہ میں لگائے گئے ناکے کی چیکنگ کے دوران ایک شخص کو روکا جس نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن اسے بڑی تدبیر سے پکڑ لیا گیا جس کی شناخت مبشر احمد بٹ ولد غلام محمد ساکنہ نجیبھٹ وگورہ کے بطور ہوئی۔
اُنہوں نے بتایا کہ ان کی تلاشی کے دوران مذکورہ آفیسر مجرم سے 250 گرام ممنوعہ چرس جیسے مادہ برآمد کرنے میں کامیاب رہا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اسے گرفتار کرکے پولیس تھانہ بارہمولہ منتقل کردیا گیا ہے۔
اس مناسبت سے پولیس تھانہ بارہمولہ میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔