یو این آئی
گرداسپور// بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے پیر کو پنجاب کے گرداس پور میں پاکستان کی طرف سے ایک اور ڈرون دراندازی کو ناکام بنا دیا۔
پنجاب کے گرداس پور کے علاقے کلانور میں پیر کی صبح تقریباً 5.15 بجے پاکستانی ڈرون نے ہندستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ بین الاقوامی سرحد کے علاقے کلانور میں تعینات بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے چوکس دستوں نے پاکستانی ڈرون پر گولیاں برسا کر دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا، جس کے بعد ڈرون واپس پاکستانی حدود میں چلا گیا۔ بی ایس ایف کی جانب سے علاقے میں تلاشی مہم شروع کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ڈی آئی جی بی ایس ایف بھی علاقے میں سرچ آپریشن پر نظر رکھنے کے لیے موقع پر پہنچ گئی ہیں۔
خیال ر ہے کہ پچھلے کچھ مہینوں میں پنجاب اور جموں و کشمیر کے سرحدی علاقوں میں ڈرون دیکھنے کے واقعات میں تیزی آئی ہے۔ خاص طور پر پاکستانی ڈرون کا استعمال دہشت گردی کو فروغ دینے کے لیے ہندستانی حدود میں منشیات اور ہتھیار گرانے کے لیے کیا جاتا ہے۔ سیکورٹی فورسز جو سرحدی علاقوں میں اپنی چوکسی کے ساتھ مسلسل پہرہ دے رہی ہیں، پڑوسی ملک کی طرف سے دراندازی کے منصوبے کو ناکام بنا رہی ہیں۔