عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر و وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے رمضان المبارک کی آمد پر جموں وکشمیر کے مسلمانوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اس باربرکت مہینے میں اپنے مومن روزداروں کو بے شمار نعمتوں فیض وبرکات سے نوازتا ہے اور جو بندگان خدا اِس مقدس مہینے میں روزدار رہ کر قرآن کی تلاوت کرتے ہیں اور صدقات وخیرات کرکے، غریبوں اور محتاجوں کو مدد کرتے ہیں، انہیں بدلے میں خدا کی قربت اور خوشنودی حاصل ہوتی ہے۔
فاروق عبداللہ نے کہا کہ یہ مہینہ ہمیں اپنے بے کس، محتاج ، مفلس نادر بھائیوں کی مدد کرنے کا درس دیتا ہے اور ہمارے یہاں گذشتہ 3دہائیوں سے ریاست کے بہت سارے گھرانوں کے چراغ گل ہوگئے ہیں اور یہ لوگ بے کس کی حالت میں دن گزاررہے ہیں اُن کی امداد کرنا ہمارا فرض بن جاتا ہے۔ انہوں نے صاحب سروت لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ایسے گھرانوں کی مدد کرکے اللہ کی رحمت اور برکتوں کے امیدوار بن جائیں۔
رمضان المبارک کی آمد پر ڈاکٹر فاروق کی عوام کو مبارکباد
