ڈی جی سی آر پی ایف نے جنوبی کشمیر میں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا

سری نگر// سی آر پی ایف کے ڈائریکٹر جنرل سوجوئے لال تھاوسین نے منگل کو جنوبی کشمیر کا دورہ کیا اور سی آر پی ایف کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔
سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ترجمان نے بتایا،”تھاوسین نے انسپکٹر جنرل کشمیر آپریشن سیکٹر ایم ایس بھاٹیہ کے ساتھ آپریشنل تیاریوں اور فوجیوں کی تعیناتی کا جائزہ لینے کے لیے جنوبی کشمیر کا دورہ کیا”۔
انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران ڈی جی نے اننت ناگ میں 90 بٹالین میں سی آر پی ایف کے سینئر افسران سے بات چیت کی اور زمینی صورتحال کا جائزہ لیا۔
ترجمان نے کہا، “ڈی جی بی ایس ایف نے افسروں اور جوانوں کی کوششوں کی تعریف کی اور ملک کی خدمت میں اپنے فرائض اور بہادری سے لگن کے لئے ان کی تعریف کی”۔
ترجمان نے بتایا کہ ڈی جی سی آر پی ایف نے آپریشنل تیاریوں اور علاقے میں فوجیوں کی تعیناتی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا ،”ڈی جی کا جنوبی کشمیر کا دورہ خطے میں لوگوں کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے سی آر پی ایف کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔ سی آر پی ایف ہماری قوم کی خودمختاری اور سالمیت کے تحفظ کے اپنے عزم میں ثابت قدم ہے”۔