دہلی کی عدالت نے رُکن پارلیمان انجینئر رشید کو 2اکتوبر تک عبوری ضمانت دے دی

عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے جموں و کشمیر کے بارہمولہ حلقہ سے رکن پارلیمنٹ انجینئر رشید کو 2 اکتوبر تک عبوری ضمانت دے دی۔انجینئررشید کو سخت غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کے تحت 2017میں گرفتار ہونے کے بعد 2019 سے دہلی کی تہاڑ جیل میں ہے۔رشید نے اس سال کے شروع میں بارہمولہ لوک سبھا حلقہ سے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ کو شکست دی تھی۔