عظمیٰ ویب ڈیسک
اونتی پورہ/جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے 10نومبر کو لال قلعہ کار دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ کے فاؤنڈیشن ویک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایل جی سنہا نے کہا،میں اُن تمام متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں جنہوں نے 10 نومبر کے لال قلعہ کار دھماکے میں اپنے پیارے کھوئے۔
انہوں نے کہاملی ٹینسی امن اور ترقی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ یہ عوام کے درمیان بھائی چارہ اور یکجہتی کو بھی کمزور کرتی ہے۔ ملی ٹینسی نے گزشتہ تین دہائیوں سے جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو تباہ کر دیا ہے۔
ایل جی سنہا نے مزید کہاآج ہمارا نوجوان اپنے خوابوں اور خواہشات کو پورا کر رہا ہے، جو پڑوسی ملک اور اس کے حامیوں کے لیے ناقابل برداشت ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ان کا کہنا تھاریاست میں موجود سماج دشمن عناصر کے بارے میں سیکورٹی فورسز کو مطلع کرنا عوام کا فرض ہے تاکہ امن و ہم آہنگی کو محفوظ رکھا جا سکے۔
دہلی دھماکہ :لیفٹنٹ گورنر کی عوام سے ملی ٹینسی کے خلاف تعاون کی اپیل