سوپور:دریائے جہلم میں کودنے والے شخص کی لاش برآمد

سری نگر//سوپور کے علاقے میں مبینہ طور پر دریائے جہلم میں چھلانگ لگانے کے چند گھنٹے بعد کپواڑہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی لاش برآمد کی گئی ہے۔
سرکاری زرایع نے بتایا کہ علی محمد وانی ولد عطا محمد نے مبینہ طور پر دریا میں چھلانگ لگا دی۔ پولیس، این ڈی آر ایف اور مقامی لوگوں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر ریسکیو آپریشن شروع کیا جس کے بعد لاش کو نکال لیا گیا۔
انہوں نے کہا، ” لاش کے پاس ایک چادر، موبائل فون اور اس شخص کے کچھ دستاویزات پائے گئے”۔
واقع کی تصدیق کرتے ہوئے ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ اس سلسلے میں ایک کیس درج کیا گیا ہے اور معاملہ کے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں۔