جنوبی ضلع اننت ناگ میں لاش برآمد

File Photo

سری نگر//جنوبی ضلع اننت ناگ کے زر پارہ بجبہاڑہ میں دریائے جہلم سے عدم شناخت لاش برآمد کی گئی ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پیر کے روز چند مقامی افراد نے زر پارہ بجبہاڑہ کے نزدیک دریائے جہلم کے کنارے ایک لاش دیکھی اور اس بارے میں پولیس کو جانکاری فراہم کی
انہوں نے کہاکہ پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر اُس کی شناخت کے لئے کارروائی شروع کی۔
پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔