شہری کو ہراساں کرنے کے الزامات: ڈی ڈی سی ممبر کے خلاف مقدمہ درج

سری نگر// جموں و کشمیر پولیس نے بدھ کے روز سری نگر میں ایک شخص پر مبینہ طور پر حملہ کرنے اور اسے ہراساں کرنے کے الزامات کے بعد ایک ڈی ڈی سی ممبر کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
سری نگر پولیس نے بتایا کہ ڈی ڈی سی ممبر اعجاز حسین راتھر کے خلاف دفعہ آئی پی سی کی دفعہ323 اور 341 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس نے کہا کہ یہ مقدمہ ناظم حسین بھٹ اور امداد علی میر نامی دو افراد کی شکایت پر ڈی ڈی سی ممبر کے خلاف درج کیا گیا ہے۔
سرینگر پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا،”ناظم حسین بھٹ اور امداد علی میر کی طرف سے درج کرائی گئی شکایت کی بنیاد پر، آئی پی سی کی دفعہ 323،341 کے تحت ایف آئی آر زیر نمبر 51/2023 پولیس تھانہ پانتھ چوک میں ڈی ڈی سی ممبر اعجاز حسین راتھر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، اعجاز حسین پر ایک شخص پر حملہ کرنے اور اسے ہراساں کرنے کا الزام ہے”۔