شوپیاں// شوپیاں ضلع کے امام صاحب علاقے میں اتوار کو دیوار گرنے سے ایک لڑکی لقمہ اجل بن گئی جبکہ اس کے والد، دادا زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق، امام صاحب ضلع شوپیاں کے علاقے منیہال چوٹی پورہ میں اینٹوں کی دیوار گر کر جبار احمد ملہ، ان کے والد غلام نبی ملہ اور بیٹی زینب جابر پر گر گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں زینب جبار موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی اور اس کے والد، دادا زخمی ہوئے۔
زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، دوسری جانب پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔