اودھم پور:سیاست دانوں کی تنقید کرنے والے نوجوان کی لاش برآمد

جموں// ادھم پور ضلع کے چنینی قصبے میں جمعرات کو ایک شہری کی لاش پراسرار حالات میں برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ،متوفی کی شناخت ونشو بنگوترہ سکنہ راند میل ادھم پور کے طور ہوئی ہے۔

زرائع نے بتایا کہ متوفی سوشل میڈیا پر سیاست دانوں ، ایک خاص پارٹی کے لیڈروں کی تنقید کیلئے کافی سرگرم رہتا تھا ۔

ایس ایس پی ادھم پور ڈاکٹر ونود کمار نے سڑک کے کنارے لاش کی برآمدگی کی تصدیق کی اور کہا کہ بنگوترہ کی موت کی وجہ معلوم کرنے کے لیے دفعہ 174 سی آر پی سی کے تحت کارروائی شروع کی گئی ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ لاش کو تحویل میں طبی و قانونی کاروائیوں کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، بعد میں آخری رسومات کیلئے اسے ورثاءکے حوالے کیا جائے گا۔