عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں و کشمیر کے بڈگام ضمنی انتخاب کے لیے ووٹوں کی گنتی جمعہ کی صبح 8 بجے شروع ہوئی اور گنتی کا سلسلہ خوش اسلوبی سے جاری ہے۔
حکام نے بتایا کہ ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ صبح 8 بجے شروع ہوا اور گنتی کا سلسلہ خوش اسلوبی سے جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ووٹوں کی گنتی کے لئے سیکورٹی سے لے کر دیگر تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ گنتی، جو 17 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کرے گی، بڈگام کے گورنمنٹ بائز ہائر سیکنڈری اسکول میں ہو رہی ہے۔
واضح رہے کہ 11 نومبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں 50 فیصد سے زیادہ ووٹروں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
بڈگام اسمبلی حلقے میں کل 1 لاکھ 26 ہزار سے زیادہ رجسٹرڈ رائے دہندگان ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ اس اسمبلی حلقہ میں ضمنی انتخابات کی ضرورت اس وقت پڑی جب وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بڈگام اور گاندربل دونوں سیٹوں سے جیتنے کے بعد سیٹ خالی کردی۔
سیاسی مبصرین کے مطابق اس نشست پر نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کے درمیان کانٹے کی ٹکر متوقع ہے۔
جموں و کشمیر بڈگام ضمنی انتخابات کے لئے ووٹوں کی گنتی جاری