عظمیٰ ویب ڈیسک
پلوامہ// جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے اریہال علاقے میں جمعرات کو رائفل حادثاتی طور پر چلنے سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس اہلکارکی رائفل غلطی سے چلنے سے اُس کے پاوں میں گولی لگ گئی۔
انہوں نے نے بتایا کہ زخمی کو فوری طور پرقریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم اُس کی حالت مستحکم ہے۔ زخمی اہلکار کی شناخت شناخت جہانگیر احمد خان کے طور پر ہوئی ہے۔
ادھر، پولیس نے معاملے کی مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔