کانگریس لیڈر غلام نبی مونگا کا تاج محی الدین پر بی جے پی پراکسی ہونے کا الزام

عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے سینئر نائب صدر اور سابق رکن قابون ساز کونسل غلام نبی مونگا نے سابق کانگریس لیڈر تاج محی الدین پر بی جے پی کا پراکسی ہونے کا الزام لگایا۔انہوں نے کہا: ‘ہمیں تاج محی الدین کے بارے میں اطلاعات موصول ہو رہی تھیں کہ وہ گذشتہ ایک برس سے بی جے پی کے لیڈروں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
موصوف سینئر نائب صدر نے جمعرات کو نیشنل کانفرنس کے لیڈروں کے ساتھ ترکانجن،زین پورہار تحصیل بونیار کے مختلف دیہات کا دورہ کیا اور انتخابی جلسوں سے خطاب بھی کیا۔انہوں نے ایک انتخابی جلسہ سے اپنے خطاب میں سابق وزیر اور آزادامید وار تاج محی الدین پر بی جے پی کا پراکسی ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا: ‘ہمیں تاج محی الدین کے بارے میں اطلاعات موصول ہو رہی تھیں کہ وہ گذشتہ ایک برس سے بی جے پی کے لیڈروں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ پارٹی ہائی کمان نے ان کو پارٹی میں شامل ہونے کی اجازت نہیں دی۔ان کا میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہنا تھا: ‘جموں وکشمیر میں کچھ ایسے امید وار ہیں جن کو الائنس کو کمزور کرنے کے لئے بی جے پی کی حمایت حاصل ہے اور اوڑی میں بھی ایسا ہی ہے
مونگا نے کہا کہ اوڑی کے لوگوں کے سامنے تصویر واضح ہے لہذا وہ پراکسی امید واروں کو اپنے علاقے میں قبول نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا: ‘میں الائنس کو مضبوط کرنےاور اپنے کیڈر کو فعال بنانے کے لئے یہاں آیا ہوں۔
انہوں نے کانگریس کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ پارٹی کیڈر اور انڈیاالائنس کے استحکام کے لئے کام کریں۔ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر سجاد شفیع انڈیا الائنس کے مشترکہ امید وار ہیں کو فرقہ پرست طاقتوں کے امید واروں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔