اننت ناگ میں فائرنگ، اودھم پور کا شہری جاں بحق

File Photo

اننت ناگ// پیر کی دیر شام اننت ناگ کے جنگلات منڈی علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ میں اودھم پور کا ایک شہری لقمہ اجل بن گیا ہے۔
پولیس ذرائع نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مشتبہ ملی ٹینٹوں کے حملے میں شہری مارا گیا ہے۔
کشمیر زون پولیس نے ایک ٹویٹ میں بتایا،”ملی ٹینٹوں نے اننت ناگ میں جنگلات منڈی علاقے کے قریب تفریحی پارک میں ایک پرائیویٹ سرکس میلے میں کام کرنے والے دیپو سکنہ ادھم پور نامی شخص پر فائرنگ کی۔ اسے زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا”۔
اُنہوں نے بتایا کہ واقع کے فوری پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں تلاشی کاروائی شروع کر دی ہے تاہم حملہ آور اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر بھاگنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ اس سلسلے میں متعلقہ پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔