جی ایم سی بارہمولہ میں ڈاکٹروں مبینہ لاپرواہی سے بچے کی موت،لواحقین کا احتجاج

بارہمولہ//بارہمولہ کے ایک خاندان نے سوموار کو جی ایم سی بارہمولہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اُنہوں نے الزام لگایا کہ ہسپتال میں طبی عملے کی مبینہ لاپرواہی کی وجہ سے ایک بچہ لقمہ اجل بن گیا ہے۔
اہل خانہ کے مطابق 6 ماہ کے بچے کو علاج کے لیے کل صبح ہسپتال لے جایا گیا تاہم عملہ کی جانب سے اہل خانہ کو بتایا گیا کہ بچہ بالکل ٹھیک ہے، اور انہیں وہاں سے جانے کو کہا گیا۔
شام کے بعد، بچے میں طبی مسائل کی کچھ علامات ظاہر ہو رہی تھیں اور “ہم اسے دوبارہ ہسپتال لے گئے۔ ہمیں CBC اور UBGS کرنے کو کہا گیا۔ اسی دوران یہ بات سامنے آئی کہ بچے کو انفیکشن تھا اور اسے اینٹی بائیوٹک، مونسف 50، ڈولو 100 اور او آر ایس دی گئی جس کے بعد ہمیں گھر جانے کو کہا گیا۔
اُنہوں نے مزید کہا،”بچے کی صحت خراب ہونے کے بعد، ہم اسے آج صبح دوبارہ ہسپتال لے گئے۔ بچے کو Sefraxzone 1gm کا انجکشن لگایا گیا۔ تاہم، 2 منٹ کے بعد، بچے کی موت ہو گئی۔
اہل خانہ نے ڈاکٹروں کی مبینہ لاپرواہی اس کے خلاف احتجاج کیا اور ملوث ڈاکٹروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔
دریں اثنا، ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ معاملے کی جانچ کی جائے گی اور حقائق جاننے کے لیے اس سلسلے میں ایک انکوائری ٹیم تشکیل دی جائے گی۔
تاہم انہوں نے مزید کہا کہ جو بھی ملوث پایا گیا اس کے خلاف قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔