ریچھ کے حملے میں کمسن سمیت چار افراد زخمی

عشرت حسین بٹ

پونچھ// ضلع پونچھ کے چھلہ ڈانگری علاقہ سے تعلق رکھنے والے ایک کمسن سمیت چار افراد ریچھ کے حملے میں شدید زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس زرائع کے مطابق ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے چھلہ ڈانگری علاقہ میں گھاس کٹائی کے دوران ایک ریچھ نے ایک کمسن سمیت چار افراد پر حملہ کر کے انہیں شدید زخمی کر دیا۔
زخمیوں کی شناخت دس سالہ سایرہ کوثر دختر مختار حسین، انجم بشر ولد محمد بشیر، شاہین اختر زوجہ مختار حسین، عبدالمجید ولد میر محمد ساکنان چھلہ ڈانگری کے طور پر ہوئی ہے۔
بعد ازاں زخمیوں کو مقامی لوگوں کی مدد سے سب ضلع ہستال منڈی لایا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔