کشمیر میں تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی

سری نگر// ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن کشمیر (ڈی ایس ای کے) نے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں یکم اکتوبر سے تبدیلی لائی ہے۔
ڈی ایس ای کے کی طرف سے ہفتے کو جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا کہ سری نگر میونسپل حدود کے اندر آنے والے علاقے کے سکولوں میں نئے اوقات کار صبح کے نو بجے سے سہ پہر تین بجے تک ہوں گے جبکہ ان حدود کے باہر آنے والے علاقوں کے اسکولوں میں نئے اوقات کار صبح کے دس بجے سے چار بجے تک ہوں گے۔
حکمنامے میں متعلقہ تعلیمی اداروں کے سربراہوں سے تاکید کی گئی ہے کہ وہ نئے اوقات کار پر عملد در آمد کو یقینی بنائیں اور خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف تحت قانون کارروائی کی جائے گی۔