مرکز نے غیر آئینی اور غیر جمہوری طریقے سے خصوصی حیثیت کو ختم کیا : جی اے میر

یو این آئی

سری نگر//جموں وکشمیر کانگریس یونٹ کے صدر جی اے میر کی سربراہی میں منزمو ڈورو میں پدھ یاترا نکالی گئی جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
پی سی سی چیف نے اس موقع پر کہا کہ ملک کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں جمہوریت کا نام و نشان ہی نہیں رہا ۔
یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ کانگریس کی جانب سے مزمو ڈورو میں پدھ یاترا نکالی گئی۔
پی سی سی چیف غلام احمد میر نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ مرکز نے جموں وکشمیر کو حاصل خصوصی اختیارات کو غیر آئینی ، غیر قانونی اور غیر جمہوری طریقے سے ختم کیا۔
انہوں نے کہاکہ پرانی ریاست کو دو یونین ٹریٹری میں تبدیل کرکے یہاں کے لوگوں کے ساتھ بہت بڑا ظلم کیا گیا۔
اُن کے مطابق جموں وکشمیر میں بھائی چارے کو زک پہنچانے کی سازشیں ہو رہی ہیں لیکن کانگریس اُن کو ناکام بنائے گی۔
کانگریس کے جموں وکشمیر یونٹ کے صدر نے مزید کہاکہ ہمارا مطالبہ ہے کہ جموں وکشمیر کو جلدا زجلد ریاست کا درجہ بحال کیا جائے۔
انہوں نے بتایا کہ جب سے اس خصوصی حیثیت کو منسوخ کیا گیا تب سے جموں وکشمیر میں جمہوریت کا نام و نشان ہی نہیں رہا۔
انہوں نے بتایا کہ مرکزی حکومت کی غلط پالیسیوں کے خلاف کانگریس نے ملک بھر میں پُر امن احتجاج کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔