عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر// عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ انجینئر رشید کی عبور ی ضمانت منظور کرنے کے ساتھ ہی شمالی اور جنوبی کشمیر میں منگل کی شام کارکنوں نے سڑکوں پر آکر جشن منایا ۔
اطلاعات کے مطابق دہلی کی نچلی عدالت نے منگل کو انجینئر رشید کی ضمانتی عرضی منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا۔
معلوم ہوا ہے کہ وادی کشمیر میں خبر پھیلتے ہی عوامی اتحاد پارٹی کے کارکنوں نے شمالی اور جنوبی کشمیر میں سڑکوں پر آکر جشن منایا۔
اس موقع پر کارکنوں کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ پانچ سالوں سے انجینئر رشید کی رہائی کے منتظر تھے۔
انہوں نے کہاکہ انجینئر رشید کی رہائی کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں اور ہمیں پوری امید ہیں کہ اس بار اسمبلی چناو میں عوامی اتحاد پارٹی غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرئے گی۔
دریں اثنا وادی کے دیگر علاقوں میں بھی عوامی اتحاد پارٹی کے کارکنوں نے انجینئر رشید کو عبوری ضمانت پر رہا کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔