عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی// لوک سبھا انتخابات 2024 کے آخری مرحلے کے لیے انتخابی مہم جمعرات کو ختم ہوگئی، جس کے بعد الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) کی جانب سے 48 گھنٹے کی خاموشی کی مدت کا آغاز ہوا۔
یہ مدت، جس میں کسی بھی قسم کی مہم پر پابندی ہے، یکم جون کو ہونے والی پولنگ کے ساتویں اور آخری مرحلے سے پہلے ہے، جہاں ووٹرز بقیہ 57 نشستوں کے لیے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
لوک سبھا انتخابات 2024 کیلئے ایگزٹ پول یکم جون کو کئی میڈیا ہاو¿سز کے ذریعے آخری مرحلے کیلئے ووٹنگ ختم ہونے کے فوراً بعد لائیو کیا جائے گا۔
آخری مرحلے میں یکم جون کو اتر پردیش، بہار، ہماچل پردیش، پنجاب، اڈیشہ، مغربی بنگال، جھارکھنڈ اور چھتیس گڑھ میں انتخابات ہوں گے۔
ووٹوں کی گنتی 4 جون کو صبح 7 بجے شروع ہوگی۔