اننت ناگ میں چوری کی واردات،7دکانوں میں لوٹ

اننت ناگ//جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے جنگلات منڈی علاقے میں نقب زنی ایک واقع پیش آیا جس دوران چوروں نے 7 دکانوں سے نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا جن میں سے 6 میڈیکل سٹور شامل ہیں۔
نقب زنی کا واقعہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب پیش آیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ چوروں نے 6 میڈیکل شاپس اور ایک بیکری شاپ کے شٹر توڑ دیے ہیں۔
انہوں نے کہا، ”چوروں نے کچھ میڈیکل شاپس سے بے حساب نقدی چوری کر لی ہے جبکہ بیکری کی دکان سے سگریٹ کے پیکٹ اور دیگر سامان غائب ہے“۔
ان دکانوں میں عادل فارمیسی، وقار میڈیکل سٹور، تفیم میڈیکل سٹور، جی ایس میڈیکل سٹور، کدو فارمیسی، ایم ایم میڈیکل سٹور، اور عبداللہ بیکری شاپ شامل ہیں۔
پولیس چوکی جنگلات منڈی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔