بی ایس ایف نے امرتسر میں پاکستانی ڈرون کو مار گرایا

File Photo

پنجاب//پنجاب کے امرتسر سیکٹر میں بارڈر سیکورٹی فورسز نے گزشتہ رات ایک ڈرون کو مار گرایا ہے، جس سے ممنوعہ مواد برآمد کیا گیاہے۔
بی ایس ایف کے ایک عہدیدار نے بتایا، “بی ایس ایف کے اہلکاروں نے گزشتہ شب ایک پاکستانی ڈرون کو مار گرایا جو پنجاب کے امرتسر سیکٹر میں بی او پی ریئر ککر لے کر علاقے میں گھس آیا تھا”۔
ڈرون کو سرحدی باڑ اور زیرو لائن کے درمیان سے برآمد کیا گیا ہے۔
اُنہوں نے بتایا،”ڈرون کے ساتھ ممنوعہ اشیاءکا ایک پیکٹ برآمد ہوا۔ جس کے بعد علاقے میں تلاشی کاروائی شروع کی گئی”۔