عظمیٰ ویب ڈیسک
پونچھ// بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکاروں نے پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب ایک مشتبہ پاکستانی ڈرون کو مار گرانے کے لیے کئی راوند فائر کیے۔
حکام نے بتایا کہ بی ایس ایف کے چوکس اہلکاروں نے منگل کی رات 11 بج کر 30 منٹ کے قریب کھنیتر گیریژن میں سرحد پار سے مشتبہ ڈرون کی نقل و حرکت دیکھی۔
ان کا کہنا تھا کہ اہلکاروں نے ڈرون کو گرانے کے لیے اس پر تین درجن سے زائد گولیاں چلائیں۔
حکام نے بتایا کہ ایک الرٹ جاری کیا گیا تھا اور پورے علاقے کو محاصرے میں لے لیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں مشتبہ ڈرون کے زریعے گرائے گئے کسی بھی قسم کے مواد کا پتہ لگانے کیلئے آج صبح ایک بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی گئی۔