بی ایس ایف نے سرحد کے اس طرف داخل 3 سالہ پاکستانی بچے کو واپس بھیجا

چندی گڑھ// ایک تین سالہ پاکستانی لڑکا، جو نادانستہ طور پر پنجاب میں بین الاقوامی سرحد کے اس طرف پہنچ گیا تھا، کو بی ایس ایف نے اس کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا ہے۔
یہ واقعہ فیروز پور سیکٹر میں جمعہ 1 جولائی 2022 کی شام تقریباً 7 بجے پیش آیا، جب بارڈر سیکیورٹی فورس کے دستوں نے ایک بچے کو دیکھا جو آئی بی کی باڑ کے قریب کھڑا رو رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس کو دیکھتے ہوئے، بی ایس ایف کے فیلڈ کمانڈر نے پاکستانی رینجرز کے ساتھ فوری فلیگ میٹنگ طلب کی تاکہ اسے واپس کیا جا سکے۔
حکام نے بتایا کہ بچے کو جلد ہی اس کے والد کی موجودگی میں رینجرز کے حوالے کر دیا گیا۔