اشتیاق ملک
ڈوڈہ // ڈوڈہ بٹوت کشتواڑ قومی شاہراہ پر عسر کے نزدیک ایک تیز رفتار گاڑی نے چار سالہ بچے کو ٹکر ماری جس کی موقع پر ہی موت ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق ہفتہ کی دوپہر ڈیڑھ بجے کے قریب جموں سے کشتواڑ کی طرف آرہی ایک زائلو گاڑی نے چار سالہ بچے کو ٹکر ماری جو کہ شدید زخمی ہوا۔ حادثہ کے فوراً بعد مقامی لوگ و پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور بچے کو شدید زخمی حالت بٹوت ہسپتال منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ہے۔
متوفی کی شناخت بہو پریہار (4)ولد بچن سنگھ ساکنہ عسر کے طور پر ہوئی ہے۔
اس سلسلہ میں عسر تھانہ میں ایف آئی آر درج کرکے گاڑی کو ضبط کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔ حادثہ پر مقامی لوگوں نے غم و غصہ کا اظہار کیا ہے۔