جہلم میں کودی دوشیزہ کی لاش 26دن بعد برآمد

File Photo

سری نگر// شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں گزشتہ ماہ دریائے جہلم میں کودنے والی لڑکی کی لاش آج برآمد کی گئی۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ 31دسمبر کو بارہمولہ ضلع کے خان باغ پل سے ایک لڑکی نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی جس کے بعد پولیس سمیت ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر تلاش شروع کی۔
انہوں نے کہا کہ لڑکی کا سراغ لگانے کے لیے گزشتہ 26دنوں سے تلاشی مہم جاری تھی اور آج اس کی لاش ویراں بارہمولہ سے برآمد ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قانونی طبی کارروائیوں کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔