عظمیٰ ویب ڈیسک
راجوری// ضلع راجوری میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب ایک دھماکہ ہوا، جس کے بعد تلاشی کاروائی شروع کی گئی۔
حکام نے بتایا کہ دھماکہ بدھ کی رات ہوا۔
اُنہوں نے بتایا کہ بدھ کی رات دیر گئے لام سیکٹر میں ایل او سی کے قریب مشتبہ نقل و حرکت کی اطلاع ملی۔
اُنہوں نے بتایا کہ دھماکہ زیرو لائن کے بالکل قریب مشتبہ نقل و حرکت کے دوران ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ علاقے میں تلاشی مہم جاری ہے۔