بھارت جوڑو یاترا بانہال سے دوبارہ شروع

File Photo

بانہال//راہول گاندھی کی زیرِ قیادت کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا جمعہ کی صبح بانہال سے دوبارہ شروع ہوئی ،آج اننت ناگ کے ویسو انڈسٹریل ای سٹیٹ تک کا فاصلہ طے کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق، کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا جموں سرینگر قومی شاہراہ پر بانہال ریلوے سٹیشن سے دوبارہ شروع ہوئی۔
علاقے میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں وہیں کانگریس کے حامیوں کی بڑی تعداد راہول گاندھی کے ہمراہ موجود ہے۔
درجہ حرارت منفی ہونے کے باوجود بھی لوگ پرجوش ہیں اور راہل گاندھی کا استقبال کرنے آئے ہیں۔
یہ یاترا 7ستمبر کو کنیا کماری سے شروع ہوئی تھی جو 30جنوری کو سرینگر میں اختتام پذیر ہو گی۔