عظمیٰ ویب ڈیسک
اننت ناگ// جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے بجبہاڑہ کے سنگم علاقے میں منگل کو آئل ٹینکر کی ٹکر سے 25 سالہ موٹر سائیکل سوار کی موت ہو گئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ سنگم کے قریب آئل ٹینکر موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔
متوفی کی شناخت عادل حسین ڈاگا ولد محمد حسین ساکنہ بجبہاڑہ کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس نے بتایا، “اس کی لاش فی الحال ایس ڈی ایچ بجبہاڑہ میں ہے، جبکہ پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے کی تحقیقات کر دی ہیں”۔