عظمیٰ ویب ڈیسک
اننت ناگ// جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے سنگم علاقے میں پیر کو پیش آئے ایک سڑک حادثے میں ایک موٹرسائیکل سوار کی موت واقع ہو گئی۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ حادثہ قومی شاہراہ پر ڈونی پورہ کراسنگ پر اس وقت پیش آیا جب ایک ٹپر زیر رجسٹریشن نمبر JK01AB-6038 نے ایک موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار شدید طور پر زخمی ہو گیا۔
انہوں نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار کو شدید زخمی حالت میں ابتدائی علاج کے لیے ایس ڈی ایچ بجبہاڑہ منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تاہم طبی و قانونی کاروائیاں مکمل کرنے کے بعد لاش کو اہلِ خانہ کے سپرد کر دیا گیا۔
متوفی کی شناخت شاہد احمد راتھر (19) ولد غلام نبی ولد سکنہ چوگنڈ ویری ناگ کے طور پر ہوئی ہے۔
دریں اثناءپولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔