پٹنہ/ بہار کی 243 اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹوں کی گنتی کے ابتدائی راؤنڈ میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے امیدوار پانچ سیٹوں پر اپنے قریبی حریفوں سے آگے چل رہے ہیں، جب کہ مہا گٹھ بندھن کے امیدوار تین سیٹوں پر آگے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق، ان ڈی اے کی اتحادی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے تین امیدوار اپنے قریبی حریفوں پر سبقت لے رہے ہیں۔ جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے امیدوار دو سیٹوں پر آگے ہیں۔ مہاگٹھ بندھن کے اتحادی راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے دو امیدوار اور کانگریس کا ایک امیدوار آگے ہے۔
بروراج سے بی جے پی امیدوار ارون کمار سنگھ اپنے قریبی حریف وکاس شیل انسان پارٹی (وی آئی پی) کے امیدوار راکیش کمار 658 ووٹوں سے آگے ہیں۔ کمہرار سے بی جے پی امیدوار سنجے کمار اپنے قریبی حریف کانگریس امیدوار اندردیپ کمار چندراونشی پر 1492 ووٹوں سے آگے ہیں۔
مانی پورسے این ڈی اے کے اتحادی جے ڈی یو امیدوار اجے کمار اپنے قیریبی حریف راجیو کمار سے 2231 ووٹوں کے فرق سے آگے چل رہے ہیں۔ پھلواری (محفوظ) سے جے ڈی یو امیدوار شیام راجک اپنے قریبی حریف کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ-لیننسٹ (سی پی آئی-ایم ایل) کے امیدوار گوپال داس روی پر 1688 ووٹوں سے آگے ہیں۔
بنیا پور سے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کی امیدوار چاندنی دیوی اپنے قریبی حریف بی جے پی امیدوار کیدارناتھ سنگھ سے 1194 ووٹوں سے آگے ہیں۔
داناپور سے آر جے ڈی امیدوار ریتلال یادو اپنے قریبی حریف بی جے پی امیدوار رام کرپال یادو پر 1350 ووٹوں سے آگے ہیں۔
وکرم سے کانگریس کے امیدوار انل کمار اپنے قریبی حریف بی جے پی امیدوار سدھارتھ سوربھ سے 37 ووٹوں سے آگے ہیں۔
بہار انتخابات:این ڈی اے پانچ سیٹوں پر اور مہاگٹھ بندھن تین سیٹوں پر آگے