بیکن نے ایس ایس جی روڈ پر ٹریفک کی بحالی کیلئے گرین سگنل دے دیا

File Photo

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر// بارڈر روڈ آرگنائزیشن (بی آر او) کی تعمیراتی ایجنسی بیکن نے سرینگر-سونہ مرگ-گمری (ایس ایس جی) سڑک کو ہنگامی صورتحال کیلئے بحال کرنے کیلئے گرین سگنل دے دیا ہے۔
ٹریفک حکام نے بتایا، ”بیکن نے ایس ایس جی روڈ کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔ ایجنسی نے سڑک پر گاڑیوں کو بہت سست اور صرف ہنگامی مقاصد کیلئے چلانے کا مشورہ دیا گیا ہے“۔
بیکن کے عہدیدار نے بتایا کہ سڑک سے برف کو ہٹا دیا گیا ہے تاہم پھسلن کی وجہ سے سست رفتاری میں ٹریفک کو چلایا جا سکتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ سڑک کو فی الحال ہنگامی مقاصد کیلئے کھولا جائے گا۔
بتادیں کہ رواں موسم میں کم برفباری کی وجہ سے سڑک طویل عرصے تک آمدورفت کیلئے کھلی تاہم قریب 2 ہفتے قبل برفباری کی وجہ سے اُسے بند کر دیا گیا تھا۔
ادھر، ٹریفک پولیس نے ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایا، ” جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک آمدورفت بلا حلل جاری ہے، مغل روڈ، بھدرواہ چمبہ روڈ برف جمع ہونے اور پھسلن کی وجہ سے مسلسل بند ہیں، کشتواڑ-سنتھن-اننت ناگ سڑک پر چھوٹی گاڑیوں کی یک طرفہ آمدورفت جاری ہے۔