پلوامہ میں بینک منیجر 33 لاکھ روپے لے کر فرار، مقدمہ درج: پولیس

عظمیٰ ویب ڈیسک

پلوامہ// جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں ایک دیہی بینک کا منیجر بینک کے 33 لاکھ روپے لے کر فرار ہو گیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایلاکائی دیہاتی بینک (ایس بی آئی کے زیر اہتمام دیہی بینک) کا منیجر پلوامہ میں بینک کی لورگام برانچ سے 33 لاکھ روپے لے کر غائب ہوگیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ منیجر نے رقم کا غلط استعمال کرنے کیلئے کھاتہ داروں کے جعلی دستخط کئے۔
منیجر کی شناخت معراج عالم ولد محمد نذیر سکنہ بہار کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ 17 فروری (ہفتہ) سے لاپتہ ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس تھانہ ترال میں آئی پی سی کی دفعہ 409 کے تحت ایک مقدمہ ایف آئی آر نمبر 13/2024 درج کیا گیا ہے اور ملزم کو پکڑنے کی کوششیں جاری ہیں۔