زیرِ تعمیر مکان سے گر کر بینک ملازم کی موت

سرینگر//پہلگام کے ویرسرن علاقہ میں گزشتہ دیر رات ایک زیر تعمیر مکان سے گر کر ایک 37 سالہ شخص کی موت ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق، جاوید احمد ملک ولد محمد اکبر ملک ساکن ویرسرن پہلگام جو کہ پیشے سے بینک ملازم ہے، اپنے زیر تعمیر مکان سے گر کر شدید زخمی ہو گیا۔
ایس ایچ او پہلگام انظر خان نے بتایا کہ زخمی کو فوری طور پر پی ایچ سی اوورہ منتقل کیا گیا تاہم ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ قانونی و طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد لاش کو وارثین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔