عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر//جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد نے دہلی کے پٹیالہ ہاوس کورٹ کی جانب سے انجینئر رشید کی ضمانتی عرضی منظور کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
غلام نبی آزاد نے ایکس پر لکھا :’میں انجینئر رشید کی عبور ی ضمانت منظور کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہوں ۔‘
انہوں نے کہاکہ انجینئر رشید ایک مضبوط منڈیٹ کے ساتھ جمہوری طورپر منتخب رکن پارلیمان ہے اور انہیں اسمبلی انتخابات میں مہم چلنے کا پورا حق حاصل ہے۔
واضح رہے کہ پیٹالہ ہاوس کورٹ نے منگل کو انجینئر رشید کی ضمانتی عرضی پر شنوائی کے دوران انہیں عبوری ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔
کورٹ نے انجینئر رشید کو دو اکتوبر تک عبوری ضمانت دیدی تاکہ وہ اسمبلی انتخابات کے دوران پارٹی امیدواروں کے حق میں چناوی مہم چلا سکے