اونتی پورہ سڑک حادثہ: ایک اور زخمی دم توڑ گیا، تعداد 6

سری نگر//ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ علاقے میں سڑک حادثے میں زخمی ہونے والا ایک اور غیر مقامی مزدور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، جس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہو گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ جھارکھنڈ کے علی حسن انصاری نے بدھ کی صبح سری نگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔
یاد رہے کہ 18 مارچ کو اونتی پورہ علاقے میں سڑک حادثہ میں 5 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوگئے تھے۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب اونتی پورہ میں قومی شاہراہ پر ایک بس پلٹ گئی، 4افراد موقع پر ہی لقمہ اجل بن گئے تھے جبکہ دو درجن سے زائد زخمی ہو گئے۔